Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

جنوبی افریقا سے شکست کے بعد آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پہلے نمبر سے محروم

جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست کے بعد آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل اور عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر سے محروم ہوگئی۔ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر جنوبی افریقی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی جبکہ نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہوگیا۔بھارت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے، تاہم نومبر اور دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کرکے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع رکھتا ہے۔آسٹریلیا کی اگلی ٹیسٹ سیریز بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگی، جس میں چار میچز کھیلے جائیں گے۔ ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔دوسری جانب جنوبی افریقا کو بھی اگلی ٹیسٹ سیریز سے قبل دو ہفتوں کا وقفہ ملے گا، جس کے بعد وہ نومبر میں بنگلادیش کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔عالمی ریکنگ میں پہلی پوزیشن چھننے پر جنوبی افریقا پہلے نمبر پر آگیا جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کو پہلے میچ میں 214 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے ٹیسٹ میں پروٹیز نے کینگروز کو اننگز اور 31 رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 176 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button