Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

نیویارک سٹی میراتھون کی 50 ویں ریس میں پاکستانی رنرز بھی ایکشن میں ہوں گے

دنیا کی معروف میراتھون ریس نیویارک سٹی میراتھون کے 50 ویں ایڈیشن میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد رنرز بھی شرکت کریں گے، اتوار یکم نومبر کو ہونے والی ریس میں کراچی کے صادق شاہ اور جیو نیوز کے اینکر محمد جنید کی نظریں ایبٹ ورلڈ میراتھون میجرز کا چھٹا اسٹار مکمل کرنے پر مرکوز ہوں گی۔پاکستانی رنرز کے دستے میں کراچی اور اسلام آباد کے ایتھلیٹس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، ناروے اور سنگاپور میں مقیم پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز بھی شامل ہیں، جو بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی میں میراتھون رننگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔اس سال پاکستانی دستے میں تجربہ کار میراتھون رنرز، آئرن مین ایتھلیٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز شامل ہیں، جبکہ چار ایسے رنرز بھی نیویارک میراتھن میں حصہ لیں گے جو پہلے ہی سکس اسٹار میڈل حاصل کر چکے ہیں۔ان میں جمال خان، ڈاکٹر سعد عثمانی، یسریٰ بخاری اور فہد مختار شامل ہیں۔ دوسری جانب صادق شاہ اور جیو نیوز کے اینکر محمد جنید نیویارک میراتھون مکمل کرکے اپنا چھٹا میجر اسٹار حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button