Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

کوئٹہ کی ماہ نور بلال نے بیجنگ میں ماڈل شنگھائی تعاون تنظیم کی مشق میں پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کر دیا

بیجنگ ( آصف اقبال ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کی طالبہ ماہ نور بلال نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سیکریٹریٹ میں منعقدہ ماڈل شنگھائی تعاون تنظیم کی مشق میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی۔ ماہ نور بلال نے اس اہم سفارتی سرگرمی میں ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (RATS) کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں۔اس بین الاقوامی تقریب میں مختلف ممالک کے طلبہ اور مندوبین نے شرکت کی، جہاں علاقائی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی میں باہمی تعاون اور بین الاقوامی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے کثیرالجہتی سفارتی تنظیموں کے طریقہ کار کو عملی طور پر سمجھنے اور مختلف ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی مشق بھی کی کوئٹہ کی ماہ نور بلال کی اس اہم بین الاقوامی سرگرمی میں شرکت پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں، سفارتی شعور اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کے جذبے کی عکاس ہے ان کی کامیابی بلوچستان سمیت پاکستان بھر کے نوجوانوں کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button