Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

میر پور ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میرپور ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا، جسے مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بارش، خراب روشنی اور آسمانی بجلی کے باعث کھیل متعدد مرتبہ روکنا پڑا تاہم برینڈن کنگ نے ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔کنگ اور جان کیمبل نے پہلی وکٹ کے لیے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔ کیمبل 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ کیون ہوج نے ناٹ آؤٹ 31 رنز اسکور کیے۔اس سے قبل بنگلادیش کی دوسری اننگز 79 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھی تو نعیم حسن نے 50 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button