Select Language
بین الاقوامی
Trending

برطانیہ میں چوروں نے پٹرول پمپوں کو ٹارگٹ بنالیا

برطانیہ میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے بعد پیٹرول چوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پیٹرول چوروں سے رقم وصول کرنے والی کمپنی پے مائے فیول کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول چوری کے واقعات میں تقریباً 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث نہ صرف عوام پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے بلکہ پیٹرول پمپس پر کام کرنے والے عملے کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران پر حملے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک عام خاندان کو اپنی گاڑی میں پیٹرول بھرانے کے لیے تقریباً 14 پاؤنڈ اضافی ادا کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ ڈیزل گاڑیوں کے مالکان کے اخراجات میں 27 پاؤنڈ سے زائد اضافہ ہو گیا ہے۔برطانوی حکومت نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول چوری کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button