Select Language
دلچسپ و عجیب

چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

چین نے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ہزاروں ڈرونز کو بیک وقت فضا میں اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔یہ شاندار مظاہرہ صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں پیش کیا گیا، جہاں آسمان روشنیوں اور دلکش مناظر سے جگمگا اٹھا۔چینی کمپنی ای ہینگ ایگرٹ نے اس لائٹ شو کے دوران بیک وقت 22 ہزار 580 ڈرونز فضا میں بھیج کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل بھی چین کی مختلف کمپنیاں 11 ہزار سے زائد اور 15 ہزار سے زیادہ ڈرونز اُڑا کر ریکارڈ بنا چکی تھیں، تاہم اس نئی کامیابی نے تمام سابقہ ریکارڈز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔اس مظاہرے کی خاص بات یہ تھی کہ ہزاروں ڈرونز کو ایک ساتھ کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’’سوارم انٹیلیجنس‘‘ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ اس جدید نظام کے ذریعے تمام ڈرونز کو ایک یونٹ کی طرح چلایا گیا، جس کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد کے باوجود کسی قسم کا تصادم یا حادثہ پیش نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button