Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

امریکا: گھوڑی کی 13 فٹ 6 انچ لمبی دم، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

امریکی ریاست اوہائیو کے ایک گھوڑے کی دم نے اسے گینیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز دلا دیا۔ اس گھوڑی کی دم کی آفیشلی پیمائش کی گئی تو اس کی لمبائی 13 فٹ اور 6 انچ نکلی۔جینی نامی اس گھوڑی کی مالکن میکنزی لو اور ریچل ایسٹس ہیں۔ جینی 2019 میں میکنزی لو کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں تحفے میں دی گئی تھی۔میکنزی لو نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جینی کو حاصل کرنے سے پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھی تو اس نے اپنی دم خود ہی کھینچ کر اکھاڑ لی تھی۔ جب وہ میرے پاس آئی تو اس کی دم زمین کو چھوتی تھی لیکن اس وقت وہ زیادہ لمبی نہیں تھی۔جینی کا تعلق امریکن سیڈل بریڈ نسل سے ہے۔ اس نسل کے گھوڑے اپنی لمبی اور لہراتی ہوئی دموں کے لیے مشہور ہیں۔میکنزی لو نے کہا کہ ہم نے اس کی دم کو بڑھنے دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ گھڑ سواری کے مقابلوں میں اس نسل کے گھوڑوں کی لمبی دم کو پسند کیا جاتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کی دم بڑھتی رہی، تو سوچا کہ دیکھتے ہیں یہ کتنی لمبی ہو سکتی ہے۔ آخرکار ہم نے عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button