Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

اسپین کا اسلاموفوبک نعروں پر فیفا کی سزا کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع

اسپین فٹبال فیڈریشن نے مصر کے خلاف دوستانہ میچ کے دوران مسلمان مخالف نعروں پر عائد پابندیوں کے خلاف فیفا کی اپیل مسترد ہونے کے بعد کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیفا نے اسپینش فٹبال فیڈریشن پر 20 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، جبکہ آئندہ ہوم فرینڈلی میچ میں اسٹیڈیم کی کم از کم 15 فیصد نشستیں بند رکھنے کا حکم بھی دیا تھا۔یہ واقعہ مارچ میں بارسلونا کے قریب آر سی ڈی ای اسٹیڈیم میں اسپین اور مصر کے درمیان ورلڈ کپ تیاریوں کے میچ میں پیش آیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔میچ کے دوران بعض شائقین نے مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے جس پر اسٹیڈیم انتظامیہ نے انتباہ جاری کیا۔مسلمان فٹبالر لامین یامل نے بھی ان نعروں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے مذمت کی تھی۔اسپینش فیڈریشن کا مؤقف ہے کہ اس نے فوری کارروائی کی اور متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کیا۔فیڈریشن نے سزا کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نعروں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button