Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

شادی کی 14ویں سالگرہ: کرینہ کپور نے سیف علی خان کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اداکارہ نے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر سیف علی خان کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں کی شادی سے پہلے کی محبت بھری یادوں سے لے کر فیملی ہولیڈیز تک کے خوبصورت لمحات شامل ہیں۔اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر جذباتی پیغام لکھا کہ ایک اور سال گزر گیا، ابھی تو پوری زندگی ساتھ گزارنی ہے۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی ملاقات 2008 میں فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان محبت کا آغاز ہوا۔ تقریباً پانچ سال ایک دوسرے کو جاننے کے بعد دونوں نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں شادی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button