Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

لیونل میسی کو بیلن ڈی اور تقریب میں بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی 26 اکتوبر کو لندن میں ہونے والی بیلن ڈی اور ایوارڈز کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔لیونل میسی کو ایوارڈ کے نئے فاتح کو ٹرافی پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی جا سکتی ہے۔رپورٹر خوان جیسس کے مطابق انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر تقریب میں شریک ہوں گے تاہم میسی کی شرکت اور ایوارڈ پیش کرنے کے کردار کی تاحال آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔میسی دو ایڈیشنز میں نامزدگی حاصل نہ کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایوارڈ کے 30 امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔وہ اپنے کیریئر میں ریکارڈ آٹھ مرتبہ یہ اعزاز جیت چکے ہیں اور آخری بار 2023 میں بیلن ڈی اور اپنے نام کیا تھا۔39 سالہ اسٹار نے کلب اور قومی ٹیم کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے جس کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر ایوارڈ کے امیدواروں میں شامل کیا گیا ہے۔بیلن ڈی اور کی تقریب لندن کے معروف لندن پیلیڈیم میں منعقد ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب یہ تقریب برطانوی دارالحکومت میں منعقد کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button