Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

بھارت: دورانِ پرواز مسافر کے پاور بینک میں آگ لگ گئی

بھارت میں دورانِ پرواز مسافر کے پاور بینک میں مبینہ طور پر آگ لگنے سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔11 اکتوبر کو انڈیگو ایئرلائن کی پرواز دہلی سے چنئی جا رہی تھی کہ اچانک مسافروں کے سامان رکھنے والے اوپری خانے سے دھواں اٹھنے لگا۔اطلاعات کے مطابق ایک مسافر کے پاور بینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد مسافر خوفزدہ ہو کر اپنا سامان نکالنے لگے۔ایئرلائن کے مطابق عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا، جبکہ پائلٹس نے احتیاطاً طیارے کا رخ حیدرآباد کی جانب موڑ دیا۔پرواز حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گئی اور تمام مسافر و عملہ محفوظ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button