Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی دل دہلا دینے والی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے ایک بار پھر آواز اٹھا دی۔انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر گوگل ارتھ کی جنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں جن میں رفح، خان یونس اور غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ اب گوگل ارتھ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوا، پورے کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ گھروں، اسکولوں، جامعات، اسپتالوں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جون تک غزہ کی 82 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر تباہی تو دکھا سکتی ہیں لیکن متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کی تکلیف بیان نہیں کر سکتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button