کھیل

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی کے بولنگ نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین اس وقت کمر کے نچلے حصے کی معمولی انجری سے گزر رہے ہیں، جس کے باعث انہیں وقتی طور پر بولنگ سے دور رکھا گیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی انجری کو احتیاط سے مینج کیا جا رہا ہے اور وہ اس وقت بھارت میں اپنی بولنگ فٹنس بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں۔امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 10 سے 12 روز میں دوبارہ بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پہلے ہی گرین کی انجری اور ریکوری پلان سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل رہانے نے میچ کے بعد گرین کے بولنگ نہ کرنے پر سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھا جائے۔یاد رہے کہ گرین کو آئی پی ایل نیلامی میں بھاری رقم کے عوض خریدا گیا تھا۔انہوں نے میچ میں مختصر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 18 رنز بنائے، تاہم بولنگ نہیں کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button