Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سیاہ مخملی لباس اور ہیروں کا تاج، ایشوریا رائے کی پیرس فیشن ویک انٹری وائرل

ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں ایک بار پھر اپنے منفرد انداز سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ 28 ستمبر کو لوریئل پیرس کے ’لی ڈیفائل‘ فیشن شو میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ایشوریا نے اس موقع پر سیاہ مخملی لباس کا انتخاب کیا، جبکہ سر پر ڈائمنڈ سے سجا تاج ان کے شاہانہ انداز کو مزید نمایاں کررہا تھا۔ ان کے بالوں کا اسٹائل اور سرخ لپ اسٹک بھی ان کی مجموعی شخصیت کا نمایاں حصہ رہے۔اداکارہ نے شو کے اختتام پر ریمپ واک کی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔ایشوریا رائے کے اس نئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا اور ان کی ریمپ پر موجودگی خاصی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button