Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ایڈ شیرن کو کرارا جواب،ریپر میکلمور کافری فلسطین ٹور مکمل طور پر سولڈ آؤٹ

امریکی ریپر میکلمور نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ’فری فلسطین‘ ٹور کے تینوں شوز کے ٹکٹس فوری طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔میکلمور نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے بتایا کہ ڈبلن، پیرس اور لندن میں ہونے والے شوز سولڈ آؤٹ ہو چکے ہیں اور ٹور سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطینی عوام اور ان کی مدد کرنے والی تنظیموں کیلئے مختص ہو گی۔میکلمور نے مداحوں کے ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹور کی مکمل لائن اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔یہ پیش رفت میکلمور کو فلسطین کی حمایت میں بیانات کے بعد ایڈ شیرن کے ’لوپ ٹور‘ سے بطور اوپننگ آرٹسٹ ہٹائے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button