Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

اسکاٹ لینڈ: دنیا کی معمر ترین خاتون گیمر

اسکاٹ لینڈ کی ایک معمر خاتون گیمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئچ پر مشہور گیم فورٹ نائٹ کی معمر خاتون اسٹریمر ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔78 سالہ کیتھ بووی (جو آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر grumpygran48 کے نام سے گزشتہ 9 برس سے اپنے گیمنگ سیشنز لائیو اسٹریم کر رہی ہیں) نے بتایا کہ 2017 میں اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھ کر وہ پہلی ہی نظر میں اس گیم کی جانب متوجہ ہوگئی تھیں۔کیتھ بووی نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً نو سال گزر چکے ہیں لیکن وہ آج بھی فورٹ نائٹ کھیل رہی ہیں اور اسے پہلے کی طرح ہی بے حد پسند کرتی ہیں۔ عمر بڑھنے کے باوجود انہوں نے کبھی اپنی عمر کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی دوسرے ویڈیو گیمز بھی آزما کر دیکھے لیکن فورٹ نائٹ جیسی دلچسپی انہیں کسی اور گیم میں محسوس نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو صرف گیمر نہیں بلکہ ’فورٹ نائٹر‘ کہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button