Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یوکرین کی امریکا سے روس کو روکنے کیلئے چین سے مدد لینے کی اپیل

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کو روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے لیے کہیں تاکہ ماسکو جنگ ختم کرنے یا کم از کم کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹرمپ سے ذاتی طور پر کہا کہ چین کو روس کے ساتھ اپنے تعلقات اور اثر و رسوخ کو استعمال کرنا چاہیے۔ ان کے خیال میں چین توانائی اور اناج کی برآمدات سمیت بعض شعبوں میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ٹرمپ نے مبینہ طور پر یہ پیغام شی جن پنگ تک پہنچانے پر آمادگی ظاہر کی۔تاہم، 25 ستمبر تک زیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی امریکی ٹیم سے ٹرمپ اور شی کی بات چیت کے نتائج کے بارے میں کوئی جواب نہیں ملا تھا۔یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button