شوبز
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

دنیا کے معروف یوٹیوبر پیوڈی پائی نے اپنے بیٹے کی بڑھتی عمر کے پیش نظر فیملی ولاگز بنانے کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پیوڈی پائی نے اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خود فیصلہ کرنے کا موقع ملے کہ مستقبل میں اس کی زندگی کا کون سا حصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے۔یوٹیوبر کے مطابق جیسے جیسے بیورن بڑا ہو رہا ہے، اس کی پرائیویسی کا خیال رکھنا ان کے لیے زیادہ اہم ہو گیا ہے، اسی لیے وہ اب باقاعدگی سے فیملی ولاگز شیئر نہیں کریں گے۔



