Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

سابق انگلش فٹبالر نے خطرناک ڈرائیونگ اور نائٹرس آکسائیڈ رکھنے کا اعتراف کرلیا

انگلینڈ کے سابق فٹبالر رحیم اسٹرلنگ نے مئی میں لیمبورگینی حادثے سے قبل موٹروے پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے کا اعتراف کرلیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ اسٹرلنگ نے نائٹرس آکسائیڈ رکھنے اور سانس کے ذریعے غلط استعمال کرنے کے الزام کے ساتھ پولیس کو تجزیے کے لیے نمونہ فراہم نہ کرنے کا بھی اقرار کیا۔بیسنگ اسٹوک مجسٹریٹس کورٹ میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اسٹرلنگ 28 مئی کی صبح ایم 25، ایم 3، اے 327 اور منلی روڈ پر لیمبورگینی یوروس چلا رہے تھے۔ایم 3 پر گاڑی مرکزی ڈیوائیڈر کی جانب چلی گئی، بعد ازاں اے 327 سے اتر کر سڑک کے کنارے موجود انفرااسٹرکچر سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی اور اس کے چاروں پہیوں کو نمایاں نقصان پہنچا جس کے باعث وہ مزید سفر کے قابل نہیں رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button