Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا کی مشرق وسطیٰ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں ہونی چاہئے، جے ڈی وینس کا بڑا بیان

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی خارجہ پالیسی اپنے قومی مفادات کے مطابق طے کرنی چاہیے اور اسے اسرائیل کی پالیسی کے تابع نہیں ہونا چاہیے۔جے ڈی وینس نے ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ اہم شراکت داری رکھتا ہے، خصوصاً فوجی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں، تاہم دونوں ممالک کے مفادات ہر معاملے میں یکساں نہیں ہوسکتے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ ان معاملات میں تعاون کرے گا جہاں دونوں ممالک کے مفادات مشترک ہوں، لیکن اختلاف کی صورت میں امریکا اپنی پالیسی خود طے کرے گا۔ ان کے مطابق امریکا کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد امریکی مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے۔وینس نے اس مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے امریکا کے نیٹو اتحادیوں سے تعلقات کی مثال بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا اپنی یورپی خارجہ پالیسی کو نیٹو کے تابع کردے، اسی طرح مشرق وسطیٰ میں بھی امریکی پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں ہونی چاہیے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث واشنگٹن کی اسرائیل سے متعلق پالیسی پر بھی بحث جاری ہے۔ وینس نے ماضی میں بھی کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی مفادات بعض معاملات میں مختلف ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button