Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے۔ منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے کم از کم 100 فلسطینیوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں تقریباً 50 بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامناہے۔غزہ سول ڈیفنس کے مطابق آج صبح گرنے والی عمارت اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شدید خستہ حالی کا شکار تھی، عمارت کا ملبہ قریبی گھروں اور بے گھر افراد کے خیموں پر جا گرا جس کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہےکہ غزہ میں مسلسل بمباری اور ناکا بندی کے باعث ہزاروں کمزور اور نیم تباہ شدہ عمارتیں رہائش کے لیے انتہائی خطرناک ہو چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button