Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

اپنی چھت، اپنا گھر عالمی اعزاز کے لیے منتخب

لاہور ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کو اقوام متحدہ کے یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔یو این ہیبی ٹیٹ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر دنیا بھر کے پانچ کامیاب ہاؤسنگ پروگراموں میں شامل ہے۔ پروگرام کا انتخاب کم آمدن والے خاندانوں کو محفوظ اور مناسب رہائش کی سہولت فراہم کرنے پر جامع اور مسابقتی جائزے کے بعد کیا گیا۔پروگرام کو 5 اکتوبر کو ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کے موقع پر سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقدہ عالمی تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا۔ مسقط میں 6 سے 8 اکتوبر تک ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے موضوع پر سیمینارز اور ورکشاپس بھی ہوں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 2 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کے لیے 260 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ تقریباً سوا لاکھ خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں 134,439 گھروں کے لیے 196 ارب روپے سے زائد جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 ہزار گھروں کے لیے 62 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔حکومت کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی مکمل ڈیجیٹل ہاؤسنگ فنانس اسکیم بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button