Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا بڑا سفارتی فیصلہ، سعودی عرب کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن رکن کانگریس اور سابق امریکی فوجی افسر ویسلی ہنٹ کو سعودی عرب میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔ ویسلی ہنٹ کی نامزدگی امریکی سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے، جہاں ان کی تعیناتی کی منظوری کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا عہدہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران خالی تھا۔ویسلی ہنٹ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں تقریباً دو سال سفارتی رابطہ کار کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ہنٹ نے اپنی نامزدگی پر کہا کہ خطے میں بطور فوجی افسر خدمات انجام دینے اور سعودی عرب میں سفارتی ذمہ داری کا تجربہ رکھنے کے باعث وہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا منصب ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button