بین الاقوامی
Trending

ایران کے نئے وزیر دفاع تقرری کے 24 گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے میں شہید

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجد ابن الرضا بھی شہید ہوگئے۔یہ دعویٰ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا۔ چند بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی سوشل میڈیا پر اس دعوے کو پھیلایا۔جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے نئے وزیر دفاع بھی اپنی تعیناتی کے محض 24 گھنٹوں بعد اسرائیل کے ایک حملے میں مارے گئے۔تاہم اس حوالے سے نہ تو اسرائیل اور نہ ہی ایران نے تصدیق یا تردید کی ہے۔ تاحال کسی مستند خبر رساں ادارے نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔یاد رہے کہ ایران کے صدر نے پیر کے روز ماجد ابن الرضا، جو اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ایک جنرل ہیں کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button