بین الاقوامی

سعودیہ اور قطر میں بم حملوں کی منصوبہ بندی؛ موساد کے ایجنٹس گرفتار

امریکا کے قدامت پسند تجزیہ کار اور نامور کالم نگار ٹکر کارلسن نے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے ایک ہولناک انکشاف کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹکر کارلسن نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ سعودی عرب اور قطر نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے۔جن پر ان ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے تاکہ ان خلیجی ممالک میں مزید بےچینی پھیلانے اور موجودہ کشیدگی کو وسیع کیا جاسکے۔ٹکر کارلسن نے مزید کہا کہ اسرائیل نہ صرف ایران کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے بلکہ خلیجی ممالک جیسے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور کویت کو بھی اپنے مقاصد کے لیے نشانہ بنا رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ کچھ حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔اب تک سعودی عرب، قطر یا اسرائیل کی جانب سے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ کسی بھی بڑے بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے بھی اس حوالے سے مستند رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button