بین الاقوامی
Trending

ایران کے پیشگی حملے کی کوئی انٹیلی جنس معلومات نہیں تھی، پینٹاگون کا اعتراف

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر پیشگی حملے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں تھی۔وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پینٹاگون حکام نے امریکی کانگریس کی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی متعلقہ کمیٹیوں کو 90 منٹ سے زائد بریفنگ دی، جس میں ایران میں کیے گئے امریکی حملے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بریفنگ سے باخبر دو افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے ممکنہ پیشگی حملے کے حوالے سے کوئی خفیہ اطلاع موجود نہیں تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریفنگ کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے حمایت یافتہ گروہوں کو امریکی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button