شوبز

ہراسانی و استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہوں، ہانیہ کا حالیہ تنازع پر مؤقف

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے حالیہ تنازع پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔حال ہی میں سابق ماڈل ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کو پروڈیوسر عمر مختار کی دوست ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جن پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اداکارہ نے ان الزامات کا جواب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پردیا اور وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازع میں میرا نام لیا گیا ہے، مجھے اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی میں اس میں شامل تھی۔اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اس حوالے سے انسٹا اسٹوری میں یہ بھی لکھا کہ میں ہراسانی، استحصال اور کسی بھی ایسے رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہوں جو خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور وقار کو متاثر کرے، یہ سنجیدہ مسائل ہیں جنہیں ہمیشہ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button