Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

سونی نے نیا ایف ایکس 5 کیمرا متعارف کرا دیا

جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اپنی کمپیکٹ سنیما کیمرا سیریز میں نیا سونی ایف ایکس 5 متعارف کرا دیا ہے، جسے جدید فیچرز اور بہتر ویڈیو صلاحیتوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔نیا ایف ایکس 5کیمرا 16.6 میگا پکسل فل فریم اسٹیکڈ ایکسمور آر ایس سی ایم او ایس سینسر اور بی آئی او این زی ایکس آر 2 پروسیسر سے لیس ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی پروسیسنگ بھی شامل کی گئی ہے۔ کیمرا فی الحال 5 کے ریزولوشن میں 60 فریم فی سیکنڈ اور 4 کے میں 120 فریم فی سیکنڈ تک ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے جبکہ آئندہ فرم ویئر اپ ڈیٹ کے بعد 5 کے میں 120 فریم پر سیکنڈ اور 4 کے میں 240 فریم پر سیکنڈ ریکارڈنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ایف ایکس 5 کی نمایاں خصوصیت اوپن گیٹ ریکارڈنگ ہے جس کے ذریعے صارفین سینسر کی پوری چوڑائی اور اونچائی استعمال کرتے ہوئے 3:2 فارمیٹ میں ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر خاص طور پر سوشل میڈیا کے لیے عمودی ویڈیوز تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button