Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

جینک سنر اور نوواک جوکووچ مونٹریال ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

ومبلڈن چیمپئن جینک سنر اور 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح نوواک جوکووچ نے اگلے ماہ ہونے والے مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن سے قبل اہم وارم اپ مقابلہ سمجھا جانے والا یہ ایونٹ یکم سے 13 اگست تک کھیلا جائے گا۔اطالوی اسٹار جینک سنر نے بیان میں کہا کہ اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد صحت کو ترجیح دیتے ہوئے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ سے باہر رہنا مایوس کن ہے تاہم وہ مستقبل میں دوبارہ مونٹریال میں کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔24 سالہ سنر نے رواں ماہ ومبلڈن کے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویریف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا۔دوسری جانب 39 سالہ نوواک جوکووچ بھی ومبلڈن سیمی فائنل تک پہنچے تھے جہاں انہیں سنر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سنر اور کارلوس الکاراز کی عدم موجودگی کے بعد زویریف ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button