
وینزویلا میں 24 جون کو یکے بعد دیگرے آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد ہونے والی تباہی کی صورتحال بدستور سنگین ہے اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔وینزویلا میں آنے والے زلزلے میں اب تک 1719 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 5 ہزار سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے جب کہ 70 ہزار کے قریب افراد تاحال لاپتا ہیں۔تباہ کن زلزلے میں سیکڑوں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسپتالوں میں زیر علاج افراد کی روزانہ کی بنیاد پر ہلاکت، ملبے سے لاشوں کا مسلسل ملنا اور 70 ہزار افراد کے لاپتا ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں ہوش ربا اضافے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق وینزویلا میں 24 جون کو پہلے 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے چند لمحوں بعد 7.5 شدت کا دوسرا اور زیادہ طاقتور جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ ان پے در پے زلزلوں نے ملک کے شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔



