بھارتی شہر حیدرآباد میں سڑک کا نام ’’ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو ‘‘رکھ دیا گیا

بھارت کے شہر حیدرآباد میں سڑک کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو رکھ دیا گیا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت میں کیا گیا یہ اقدام کسی بھی امریکی صدر کیلئے اس نوعیت کا پہلا اعزاز ہے جس پر وہ شکر گزار ہیں۔جنوبی ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت ہے۔ حیدرآباد میں جس سڑک کو صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس کے قریب امریکی قونصل خانہ ہے اور مائیکروسوفٹ، گوگل اور ایمازون سمیت امریکی کمپنیوں کے دفاتر بھی ہیں۔ کانگریس کی جانب سے یہ اقدام اس حقیقت کےباوجود ہےکہ بل کلنٹن اور جارج بش نے اپنے دور حکومت میں حیدرآباد کا دورہ کیا تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ تاحال حیدرآباد نہیں آئے۔کانگریس کے اس اقدام پر وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید تنقید کی ہے اور اسے کانگریس کی منافقت قراردیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کےدوسرے دور میں امریکا پاکستان تعلقات بہتر اور امریکا بھارت تعلقات خراب ہوئے ہیں کیونکہ صدر ٹرمپ نےبھارت پر اضافی ٹیرف عائد کیا ہے۔



