Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کی کمزور حریف گھانا کیخلاف خراب کارکردگی، ’کالا جادو‘ اثر کر گیا؟

فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایل کے اہم میچ میں انگلینڈ کی نسبتاً کمزور حریف گھانا کیخلاف خراب کارکردگی کو ’کالے جادو‘ کا اثر قرار دیا جانے لگا۔انگلینڈ کے خلاف میچ میں گھانا کی ٹیم کوئی گول تو اسکور نہ کرسکی لیکن حیران کن طور پر اپنے پہلے میچ میں چار گول کرنے والی انگلش ٹیم بھی بے بس نظر آئی۔انگلینڈ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے ہیری کین کی خراب کارکردگی نے شائقین کو بھی حیرت میں ڈال دیا جو گزشتہ میچ میں دو گول کرکے بہترین فارم میں نظر آئے تھے۔میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ’جو جو ماسٹر‘ کی اسٹیڈیم میں پر اسرار حرکتیں کرتے ویڈیو وائرل ہوگئیں۔انگلش شائقین بھی میدان میں کہتے نظر آئے کہ ’جو جو‘ نے ہم پر کالا جادو کردیا ہے۔صرف یہی نہیں خود کو گھانا کا سب سے بڑا جادوگر کہنے والے نانا کواکو نے دعویٰ کیا اس نے انگلینڈ کے ہیری کین پر جادو کرکے اسے گول کرنے سے روک دیا ہے۔میچ کے کچھ دیر بعد نانا کواکو کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ انہوں نے اب ہیری کین کو آزاد کردیا ہے تاکہ وہ انگلینڈ کے آئندہ میچز میں گول کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button