Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

برطانوی عدالتیں بھی اسرائیل کے دبائو میں،فلسطینیوں کے حمایتیوںکی گرفتاریوں کاحکم

لندن: برطانیہ میں فلسطین کے حامی کارکنوں کی تنظیم فلسطین ایکشن کے حامیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ برطانوی عدالت نے تنظیم کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دینے کے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت کے مؤقف کی توثیق کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی کورٹ آف اپیل نے پیر کے روز فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے فلسطین ایکشن کو دہشت گردی کے قوانین کے تحت کالعدم قرار دینا قانونی طور پر درست ہے۔ عدالت نے اس طرح ایک نچلی عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم کر دیا جس میں تنظیم پر پابندی کو غیر قانونی اور غیر متناسب قرار دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد برطانیہ کے مختلف علاقوں میں فلسطین ایکشن کے حامیوں نے احتجاج کیا، جس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں عوامی نظم و ضبط اور نافذ قوانین کے تحت عمل میں لائی گئیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے برطانوی عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی دباؤ کے تحت کیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔حماس کے بیان میں کہا گیا کہ اس پابندی کا مقصد فلسطینی حقوق کی حمایت کرنے والی آوازوں کو خاموش کرنا اور غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کو محدود کرنا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button