Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

جنوبی افریقا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

جنوبی افریقا کے شہرجوہانسبرگ کےقریب فائرنگ سے 12 افرادہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جوہانسبرگ کے قریب انفارمل سیٹلمنٹ میں پیش آیا جہاں 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت دھاوا بول کر 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعےکی وجوہات کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button