Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے والے کو ایک کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش

متنازعہ ’انہانسڈ گیمز‘ کے منتظمین نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے والے کو ایک کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق’انہانسڈ گیمز‘ کے منتظمین نے کہا ہے کہ 2027 کے ایونٹ میں اگر کوئی ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا 100 میٹر دوڑ کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوا تو اسے ایک کروڑ ڈالر انعام دیا جائے گا۔یہ اعلان کھیلوں کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ رہا ہے کیونکہ اس مقابلے میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے ایتھلیٹس کو بھی شرکت کی اجازت دی جاتی ہے۔یوسین بولٹ نے 2009 میں برلن میں 9.58 سیکنڈز کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک ایتھلیٹکس کی تاریخ کا ناقابلِ شکست ریکارڈ سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button