Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

روس کی خلائی راکٹوں پر اشتہارات چھاپ کر کمائی شروع

روس نے اپنے خلائی راکٹوں پر اشتہارات لگا کر کروڑوں روبیلز کمانے شروع کر دیے۔گزشتہ برس روسی پارلیمنٹ ڈوما میں ایک بِل منظور کیا گیا جس کے بعد ملک کی خلائی ایجنسی روس کوسموس کو یہ اجازت دی گئی کہ ادارہ اپنے راکٹوں پر بڑے برانڈز کے لوگو اور ان کے سلوگن چھاپ کر معاوضہ وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔ایجنسی اپنی پہلی اشتہاری مہم متعدد قومی برانڈز کے اشتہار چھاپ کو مکمل کر چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس جنوری سے روس کوسموس نے اپنے خلائی راکٹوں پر اشتہارات دِکھانے شروع کر دیے ہیں اور نجی کمپنیوں سے کروڑوں روبیلز کمائے ہیں۔اشتہارات کی قیمت ایک خاص فارمولے سے طے کی جاتی ہے جس میں اشتہار کی جگہ، راکٹ کی سطح کا سائز اور مہم کا دورانیہ دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ مارکیٹنگ کی ان کوششوں سے ہائی پروفائل پی آر ممکن ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button