Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

بھارتی اداکار دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے 47 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ راج کو اچانک سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال روانہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اداکارکو ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ راج کی موت کی خبر پر ناصرف انڈسٹری بلکہ ان کے مداح بھی غمزدہ ہیں۔اداکار کی مشہور فلموں میں میلانا، یو ٹرن، آرکسٹرا میسور جیسی فلمیں شامل ہیں جبکہ انہوں نے مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button