ٹیکنالوجی

دنیا کی تیز ترین ای اسکوٹی کی رونمائی

برطانوی کمپنی نے دنیا کی تیز ترین ای اسکوٹر کی رونمائی کردی۔ یہ اسکوٹر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ٹربو نامی یہ ای اسکوٹر برطانوی کمپنی ’بو‘ کا منصوبہ ہے جو اس کو ایک ’مونسٹر‘ قرار دیتے ہیں۔بو کے سی ای او آسکر مورگن کے مطابق جیسے جیسے ٹربو کی تخلیق آگے بڑھی ان کی ٹیم کو احساس ہوا کہ وہ ایک مونسٹر بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ای اسکوٹر مقامی سطح پر لوگوں کی نقل و حرکت کو تیزی سے بدل رہی ہیں لیکن ان کا مین اسٹریم آٹو موٹیو کلچر میں شامل ہونا ابھی باقی ہے۔ ٹربو کا بنایا جانا کمپنی کے ان مستقبل کی برقی گاڑیوں کو اٹھا کر صفِ اول کے آٹو موٹیو پرفارمنس میں لا کھڑا کرنا ہے۔18 ماہ میں بنائی جانے والی یہ ای اسکوٹر 29 ہزار 500 ڈالر کی بیس پرائس رکھتی ہے۔اس اسکوٹر میں جدید پاور ٹرین نصب ہے جس میں 24 ہزار واٹ کا ڈوئل موٹر پروپلژن سسٹم لگا ہے۔ جبکہ اس میں 1800 واٹ آور کی مرکزی بیٹری لگی جو کہ بیک وقت 1500 آئی فونز فاسٹ چارجنگ دینے کے لیے کافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button