
امریکی امیگریشن حکام نے ویزا ہولڈرز، گرین کارڈ رکھنے والوں اور امریکا آنے کے خواہشمند افراد کے لیے نئی اور سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ امریکی امیگریشن ادارے USCIS نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی تشدد، دہشت گردی، یا افراتفری جیسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کا ویزا یا گرین کارڈ فوری منسوخ کر دیا جائے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے تحت قانونی و غیر قانونی دونوں اقسام کے امیگرنٹس پر سختی بڑھا دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں رہنا کوئی حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے۔یہ وارننگ ان طلبا کو بھی متاثر کر سکتی ہے جو کیمپس میں مظاہروں یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ USCIS کے مطابق اگر کوئی طالب علم امریکا صرف مظاہروں میں شرکت یا بدامنی پھیلانے کے لیے آتا ہے، تو اسے ویزا نہیں دیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ 1 جولائی 2025 سے USCIS کے نئے SMS نمبر 872466 (USAIMM) سے تمام نوٹیفکیشن موصول ہوں گے، جب کہ پرانا نمبر اب قابل استعمال نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی، گرین کارڈ کے لیے نئی درخواستوں کے ساتھ تازہ میڈیکل فارم جمع کروانا لازمی ہوگا۔