Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

47 سالہ عمران طاہر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پانچ وکٹوں کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔47 سال کی عمر میں ان کی یہ کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ وکٹیں لینے کی ان کی بھوک اب بھی برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button