Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ایرانی دفاعی کھلاڑی نادر محمدی کی ایک اور ایکروبیٹک تھرو کی ویڈیو وائرل

ایرانی دفاعی کھلاڑی نادر محمدی نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی ایکروبیٹک تھرو اِن سے سب کو حیران کردیا۔29 سالہ نادر محمدی نے روسی کپ کے چوتھے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسپارٹک کوسٹرومہ کی جانب سے ریازان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔کوسٹرومہ نے یہ میچ 0-2 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی جس میں نادر محمدی کی منفرد فلپ تھرو اِن نے اہم کردار ادا کیا۔ان کے حیرت انگیز انداز میں کیے گئے تھرو اِن سے ٹیم کو فیصلہ کن گول بنانے میں مدد ملی۔نادر محمدی کا یہ خاص ہنر رواں سیزن میں تیسری مرتبہ اسسٹ کا سبب بنا ہے۔ان کی خطرناک سیٹ پیس تکنیک نے روسی ڈومیسٹک مقابلوں میں انہیں ٹیم کے لیے ایک مؤثر ہتھیار بنا دیا ہے جبکہ مخالف دفاعی کھلاڑی بھی ان کے غیر روایتی تھرو اِن کو روکنے میں مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button