بین الاقوامی
گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ کا اٹارنی جنرل کو نوٹس

پشاور (آصف اقبال) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کو ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر کس حد تک اعتراض ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ضم اضلاع کی حد تک گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ درست ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست میں نیشنل ایکشن پلان کا ذکر کیا گیا ہے؟ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ جواب طلب کرنے کی بنیاد کیا ہوگی؟بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔



