Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاکستان میں ای پاسپورٹس کا لازمی اجرا 23 اکتوبر 2026 سے ہوگا

اسلام آباد ( آصف اقبال ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (ایم آر پی) کی جگہ جدید ای پاسپورٹس کے لازمی اجرا کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب 23 اکتوبر 2026 سے پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں نئے پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کو صرف ای پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔اس سے قبل ای پاسپورٹس کے لازمی اجرا کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ نئی توسیع کے بعد 22 اکتوبر 2026 تک مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا اور ان کی تجدید جاری رہے گی۔حکام کے مطابق 23 اکتوبر سے پہلے جاری کیے گئے تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد ختم ہونے تک مکمل طور پر کارآمد رہیں گے۔ درست ایم آر پی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو میعاد ختم ہونے سے قبل اپنا پاسپورٹ تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹ نظام متعارف کرانے کا بنیادی مقصد پاسپورٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنا، سفری دستاویزات کی سکیورٹی بہتر بنانا اور پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button