Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سحر ہاشمی پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے نالاں، ادائیگیوں میں تاخیر پر آواز اٹھا دی

پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دیے۔ ڈرامہ سیریل ’ظلم‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی گزشتہ دو سے تین برسوں میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہیں۔اداکارہ کو ڈرامہ ’شیدائی‘ میں کامیابی کے بعد خاصی پذیرائی ملی جبکہ ’زنجیریں‘ میں شہر بانو کے کردار نے بھی انہیں مداحوں میں مقبول بنایا اور وہ جلد ڈرامہ ’درِ نجات‘ میں خوش بخت کے نوجوان کردار میں دکھائی دیں گی۔سحر ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر کرے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب ادائیگی مہینوں رکی رہے تو اسے اکاؤنٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔ان کے اس مؤقف نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button