Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بھارتی اداکارہ شہناز گل نے خود پر ہونے والی ٹرولنگ پر دلچسپ مؤقف بیان کردیا

پنجابی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے سوشل میڈیا ٹرولنگ اور اپنے بارے میں بننے والی خبروں پر ایسا دلچسپ ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کے لیے بھی مزاح کا پہلو تلاش کرلیا۔شہناز گل کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں ٹرول کرتے ہیں کیونکہ ان افراد کو ویوز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے مطابق میڈیا یا سوشل میڈیا پر ایسی سرخیاں بنانا بھی اسی ضرورت کا حصہ ہے، کیونکہ اگر خبر کے عنوان میں کوئی چونکا دینے والی یا منفی بات نہ ہو تو اسے لوگوں تک پہنچانا اور توجہ حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر گفتگو کے دوران ان کی زبان سے کوئی بات نکل جائے اور وہ خبر کی سرخی بن جائے تو وہ یہی دعا کرتی ہیں کہ کم از کم ان کی وجہ سے متعلقہ لوگوں کو کچھ ویوز حاصل ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی باتوں سے شاید کسی کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا، لیکن اگر ان کے کسی جملے سے کسی کا بھلا ہوجائے تو یہ بھی اچھی بات ہے۔حال ہی میں پنجابی فلم ’سنگھ ورسز کور 2‘ میں نظر آنے والی 32 سالہ اداکارہ سے جب ان کے اس بے ساختہ اور مزاحیہ انداز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے خون میں پنجابیت ہے، اسی لیے وہ کامیڈی کرنے کی کوشش نہیں کرتیں بلکہ خود ہی لوگوں کو کامیڈی لگتی ہیں۔شہناز کے مطابق لوگوں کو ان کا یہ انداز پسند آتا ہے کیونکہ وہ اسے جان بوجھ کر اختیار نہیں کرتیں، بلکہ یہ ان کی شخصیت کا قدرتی حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button