واٹس ایپ چینل فیچر میں اہم تبدیلی پر کام جاری

واٹس ایپ چینل فیچر میں اہم تبدیلی پر کام جاری

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز آزمائش کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے واٹس ایپ چینل کے متعلق اہم فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق میٹا کی جانب سے ایک ایسے آپشن پر کام کیا جارہا ہے جس سے واٹس ایپ چینل میں ری ایکشن کے فیچر کو غیر فعال کیا جاسکے گا۔کمپنی کی جانب سے لیے جانے والے اس اقدام کی نشان دہی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ ورژن 2.24.4.17 میں کی گئی۔ویب سائٹ پر پیش کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق چینل سیٹنگز میں داخل ہونے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ آیا وہ تمام ری ایکشن کی اجازت دینا چاہتا ہے یا چند مخصوص ایموجیز کی یا کسی کی بھی نہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے