پسینے سے خون میں موجود مادوں کی سطح بتانے والا آلہ تیار
لندن: سائنسدانوں نے انگلی پر پہنے جانے والی ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو خون میں مختلف اجزا کی سطح کا تعین کرسکتی ہے۔محققین کی رپورٹ کے مطابق پسینے سے چلنے والی انگلی پر پہنے جانے والا یہ آلہ کسی شخص کی صحت کی نگرانی اتنی ہی آسان بنا سکتا ہے جتنا کہ دوسرا بڑا آلہ۔محققین نے جریدے نیچر الیکٹرانکس میں رپورٹ کیا کہ الیکٹرانک ڈیوائس کسی شخص کی انگلی سے پسینے کا تجزیہ کر کے خون میں شوگر، وٹامنز، ادویات اور دیگر مادوں کی سطح کی پیمائش کرتی ہے ۔محققین نے کہا کہ ڈیوائس انگلی کے اسی پسینے سے اپنی توانائی بھی حاصل کرتی ہے جسے یہ تجزیہ کے لیے استعمال کرتی ہے۔