ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی

ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.5 اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں سیکیورٹی پیچز سمیت متعدد فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔آئی او ایس 17.5 متعارف کرانے کے بعد ایپل کی جانب سے یورپی یونین کے صارفین کو ڈیویلپرز کی ویب سائٹ سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایپل نے ایک آن لائن گائڈ بھی پوسٹ کی ہے جو ڈیویلپرز کو ان کی ایپ ڈسٹریبیوٹ کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ایپل نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ اہل علاقوں میں ویب سائٹ سے منظور شدہ، نان مارکیٹ پلیس ایپس کو بیچا جا سکتا ہے۔ ایپ کو ڈسٹریبیوٹ کرنے کے لیے ایک ویب فارم بھرنا ہونا جس کے منظور ہونے کے بعد ایپل آپ کو ایک فریم ڈاؤن لوڈ کرنے دے گا جو ویب سائٹ سے ایپ کی محفوظ انسٹالیشن میں مدد دے گا۔اپ ڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے صارفین کو فون کی سیٹنگز میں جنرل، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں جا کر اپ ڈیٹ ناؤ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے