الیکٹرک کار کمپنی کو ایک لاکھ آرڈرز موصول، قیمت جان کر حیران رہ جائیں ؟
دنیا کی دوسری سب سے بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی، شاؤمی نے اپنی نئی الیکٹرک کار SU7 لانچ کردی ہے، کمپنی کو ابتدائی 24گھنٹوں کے دوران تقریباً ایک لاکھ آرڈرز مل چکے ہیں۔ جوکہ ایک اہم سنگ میل ہے۔اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کار کے سٹینڈرڈ ماڈل SU7 کی قیمت 215900 یوآن (29870 ڈالر) کی رکھی گئی ہے جو کہ اس طرز کی خوبصورت ڈیزائن والی گاڑی کیلئے بہت مناسب ہے۔اگرچہ شاؤمی الیکٹرک کار مارکیٹ میں آنے والی نئی کمپنی ہے، اس کے باوجود کمپنی نے اپنی الیکٹرک کار SU7 کی قیمتیں صارفین کی سہولت کے لئے انتہائی کم رکھی ہیں، یوں شاؤمی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔کمپنی کو گاڑی کے لئے بہت زیادہ آرڈر ملنے کے بعد شاؤمی نے اس حوالے سے اعلان کردیا ہے کہ خریداروں کو اپنے SU7 کی ڈیلیوری کے لیے چار سے سات ماہ تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔کمپنی کا سمارٹ فیچرز جیسا کہ ایڈوانس ڈیش بورڈز، چینی صارفین کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے اور مارکیٹ میں گاڑی کی مانگ کو مزید بڑھانے میں بنیادی رول پلے کررہا ہے۔مزید برآں، شاؤمی کی جانب سے SU7 کی مناسب قیمت دیگر الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنیوں کو اس بات پر مجبور کرسکتی ہے کہ وہ بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں کو کم کریں۔