ہوا سے تیار کیا جانے والا ہینڈ بیگ
پیرس: فرانسسی ڈیزائنر کوپرنی نے ناسا کے سِلیکا ایروجیل نینو-مٹیریل سے بیگ بنا دیا۔خلاء میں غبار کو گرفت میں لینے اور مارس روور پر حفاظتی تہہ کے طور پر استعمال کیا جانے والے اس مواد کو اب فیشن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔دنیا پر موجود سب سے کم وزن ٹھوس مواد سے بنایا جانے والا یہ بیگ صرف 33 گرام وزنی ہے۔ یہ وزن چھ اے فور سائز صفحات کے وزن سے تھوڑا زیادہ ہے۔اگرچہ دیکھنے میں یہ تھوڑا نازک ہے لیکن کوپرنی کے مطابق یہ بیگ صارف کے آئی فون کا وزن باآسانی برداشت کر سکتا ہے۔انسٹاگرام پر شائع کی جانے والی ایک پوسٹ میں کوپرنی نے نصف شفاف دِکھنے والے بیگ کی تصویر شائع کی اس کو ایئر سوائپ بیگ کا نام دیا۔ پوسٹ کے مطابق یہ بیگ 99 فی صد ہوا اور ایک فی صد شیشے سے بنا ہے۔تاہم، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کے ممکنہ استعمال پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس بیگ میں کیا رکھا جاسکتا ہے اور کیا یہ گرنے پر ٹوٹ جاتا ہے۔تشویش میں مبتلا ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کیا اس کو بیگ کی طرح استعمال بھی کیا جاتا ہے؟